پاکستانتازہ ترین

لاہور اور گرد و نواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے،شدت3.4تھی

لاہور(نمائندہ خصوصی) کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔صوبائی دارلحکومت لاہور اور گرد و نواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔شہری استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیماؤں کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور سے پچاس کلومیٹر مغرب میں تھا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔زلزلے کی گہرائی تیس کلو میٹر تھی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلہ انتہائی شدید تھا اور اس کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیماؤں کے مطابق زلزلہ تین بج کر اننچاس منٹ پر آیا اور اس کا دورانیہ پندرہ سیکنڈ تھا۔

یہ بھی پڑھیں  باچا خان ائرپورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker