تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ہنود، یہود اور نصاریٰ نے متحد ہوکر عالم اسلام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں،علما اکرام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ہنود، یہود اور نصاریٰ نے متحد ہوکر عالم اسلام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں مگر مسلمان آپس میں دست و گریباں ہیں۔اربوں مسلمان متحد ہو کر عالم کفر کو شکست فاش دے سکتے ہیں۔ حکمران غیر مسلم قوتوں کے غلام بننے کی بجائے ایک اللہ اور اایک رسولﷺ کے غلام بنیں اور قرآن و سنت کی دعوت لیکر اٹھیں اور ساری دنیا پر چھا جائیں۔ ان خیالات کا اظہارالفرقان ریسرچ سنٹر کی طرف سے بلائے گئے: اتحاد امت سیمینار: سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے کیا ۔ مرکز الفرقان کے مہتمم مولانا محمدزبیرشاکر کی طرف سے بلائے گئے سیمینار میں نقابت کے فرائض مولانا یحیی عباسی نے ادا کیے ۔ مسجد التوحید میں منعقدہ سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ پروفیسر عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ قرآن اور سنت کی تعلیمات پر کسی فرقے کو کوئی اختلاف نہیں ہے اور اللہ نے بار بار آپس میں اختلاف نہ کرنے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی تلقین کی ہے ۔پروفیسر عبدالرحمان محسن نے کہا کہ صحابہ اکرام آپس میں متحد ہوئے اور نبی کریم کی قیادت میں عالم کفر پر چھا گئے ہمیں بھی متحد ہو کر قرآن و سنت پر عمل کر کے کر کے عالمی سازشوں کا مقابلہ کر نا چاہیے ۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنماء حاجی محمد رمضان نے کہا کہ پاکستان کی ساری مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر ایک خدا،ایک رسول ، ایک قرآن اور ایک حدیث پر اتفاق رائے قائم کر کے فرقہ بندی کا قلع قمع کرنا چاہیے اور پاکستان میں نظریہ پاکستان کے نفاذ کیلیے مشترکات پر اتحاد کی فضا پیدا کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔مولانا خالد محمود اظہر نے کہا کہ اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی ۔فرقہ واریت نے ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے مسلمان اغیار سے لڑنے کی بجائے آپس میں دست و گریباں ہیں ۔دہشت گردی کا مقابلہ بھی اتحاد امت سے ہی ہو سکتا ہے ۔مولانا زبیر عقیل ،مولانا نعمان خاں ،مولانا محمد عثمان اور مونا زبیر شاکر نے اپنے اپنے خطاب میں اتحاد امت کی شرعی بنیادوں پر پر مغز مقالے پیش کیے اور کہا کہ مسلمانوں کو فقہی بحثوں میں الجھنے کی بجائے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا چاہیے اور مسلمانوں میں آپس میں محبت پیدا کرنے کا درس دینا چاہیے اور نفرتوں کو کم سے کم کرنا چاہیے۔مقررین نے الفرقان اسلامک سنٹر کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ یہ سنٹر مسلمانوں میں اسلامی تعلیمات پھیلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button