تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ہم خدمت کرنے کے لئے میدان عمل میں نکلے ہیں،سرداروقاص خان

ٹیکسلا( نا مہ نگار)آزادامیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل جلالہ سردار وقاص خان نے کہا ہےِِ کہ جسطرح اہل یونین کونسل ہمیں پذیرائی بخش رہے ہیں اس سے ثابت ہو گا ہے کہ کامیابی ہمارا مقدر ہے، ممتاز نگر کے راستوں سمیت تمام مسائل میں حل کراؤں گا، بجلی گیس کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، مجے اہل یونین کونسل کے ہر محلے گلی کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے کامیابی کے بعد پانچ سال میں آپکی ڈیوٹی دونگا،میرے حریف نے مشروف دور میں اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی یونین کونسل کی تعمیروترقی میں ایک اینٹ بھی نہ لگائی مگر ہم خدمت کرنے کے لئے میدان عمل میں نکلے ہین ان خیالات کا اظہار انھوں نے ممتاز نگر میں اپنی کارنر میٹنگ کے دوران کیا تقریب سے وائس چئیرمین کے امیدوار ملک مشتاق عرف منشی، مسلم لیگ(ن) کے راہنما ملک عمران آف پنڈ گوندل، راجہ غضنفر،اور کونسلر کے امیدوار چوہدری نذیر عرف چاچا نذر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر امیدواران برائے کونسلرز ملک آصف محمود، عمران حیات خان، چوہدری بشیر، چوہدری جاوید، راجہ طاہر،چوہدری نزاکت،چوہدری آصف،چاچا امیر،ضامن سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، سردار وقاص نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے کامیاب ہوں یا ناکام اہل یونین کونسل کی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ترک شہر ازمیر کی عدالت پر مسلح افراد کا حملہ، 10افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker