تازہ ترینکھیل

فرنچ اوپن مکسڈ ڈبل، پاکستان کے اعصام،بھارت کی ثانیہ مرزا آمنے سامنے

sport-tennis-Aisam-ul-Haq-saniamirza_5-28-2013_102846_lپیرس(نمائندہ سپورٹس) فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا پہلے ہی راؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گے۔پیرس میں جاری ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق زمبابوے کی کارا بلیک کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور کارا بلیک کی جوڑی کا سامنا ٹاپ سیڈ پئیر بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئیڈین کے رابرٹ لینڈاسٹیڈ سے ہوگا۔ یہ میچ جمعرات کو متوقع ہے۔ مینز ڈبلز میں اعصام الحق آج رات ایکشن میں نظر آئیں گے ، اعصام اور جولیئن روزے کی جوڑی آج پہلے راؤنڈ میں روس کے دمیتری ترسوناو اور ایوجینی ڈونسکائی سے مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button