پاکستانتازہ ترین

سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا،نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

Sindh-Assemblyکراچی(نامہ نگار) سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔۔ جس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جبکہ اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے جائیں گے۔ انتیس جون دو ہزار تیرہ کے تاریخ ساز دن سندھ اسمبلی کے نومنتخب ایک سو اٹھاون اراکین حلف اٹھائیں گے۔۔ ان میں سے ایک سو بیس براہ راست جبکہ انتیس خواتین اور نو اقلیتی رکن مخصوص نشستوں پرمنتخب  وکر ایوان میں پہنچے ہیں۔ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن اراکین کے حلف کے بعد اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے دو گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔۔ ایک سے زائد امیدوار ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں امیدواروں کی حتمی فہرست سندھ اسمبلی کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔نومنتخب اسپیکرجمعرات کو حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد موجودہ اسپیکر نثاراحمد کھوڑو اسمبلی رکن کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔اور اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے اطراف اندر اورباہر پولیس۔۔ ٹریفک پولیس اور رینجرز کے مجموعی طور پرپانچ سو اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔۔ سیکریٹری اسمبلی کے مطابق ایم پی اے ہاسٹلز میں دوبارہ منتخب ہونے والے اراکین کو دوبارہ کمرے الاٹ کردیے گئے ہیں جبکہ نومنتخب اراکین کو بھی جلد کمرے مہیا کردیے جائیں گے۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker