پاکستانتازہ ترین

خیبرپختوانخواہ اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے

kpk assemblyپشاور(نامہ نگار) خيبر پختونخوا اسمبلي کے افتتاحي اجلاس کي تيارياں مکمل کرلي گئي ہيں۔۔ ايک سو چوبيس کے ايوان ميں ايک سو تئيس اراکين حلف اٹھائيں گے۔ سابق وزيراعليٰ اميرحيدرہوتي قومي اسمبلي کا رخ ريں گے۔ ڈھائي ماہ کي خاموشي کے بعد خيبرپختونخوا اسمبلي ايک بار پھر نئے اراکين کا انتظار کر رہي ہے۔ بدھ کي صبح دس بجےاسمبلي کے افتتاحي اجلاس کے لئے عمارت کي تزين وآرائش تقريبا مکمل کرلي گئي ہے۔ ايڈيشنل سيکرٹري اسمبلي غلام سرور کے مطابق، اجلاس کے لئے سيکورٹي پلان کے تحت تين سو سے زائد اھلکارعمارت کے اندراورباہر تعينات ہوں گے جبکہ وزيٹرز اورغيرمتعلقہ گاڑيوں کے داخلے پرپابندي عائد کي گئي ہے۔ اسمبلي انتظاميہ نے نئے اراکين کي استقبال کے لئے بھي خصوصي تياري کرلي ہيں۔ افتتاحي اجلاس ميں ایک سو چوبیس اراکين کے ايوان ميں پچیس مخصوص نشستوں سميت ایک سو تئیس اراکين سے سابق اسپکيرکرامت اللہ خان حلف ليں گے۔۔ مردان سے دونشستوں پرمنتخب سابق وزيراعلٰي امير حيدر ہوتي صوبائي نشست چھوڑ کرقومي اسمبلي کا رخ کريں گے۔ صرف تيس فيصد ہي پرانے اراکين صوبائي اسمبلي دوبارہ ايوان تک پہچنے ميں کامياب ہو سکے ہيں۔ اسمبلي کے لئے اسپيکراورڈپٹي اسپکيرکا انتخاب تیس مئي جبکہ قائد ايوان کا انتخاب اکتیس مئي کو ہوگا۔ ڈھائي ماہ کي خاموشي کے بعد خيبرپختونخوااسمبلي کي عمارت ايک بارپھر پارليماني اور سياسي سرگرميوں کا مرکزبننے والي ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں  سیٹیلائٹ لے کر جانے والے بھارتی راکٹ کی کامیاب روانگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker