بین الاقوامیتازہ ترین

بنگلا دیش میں دو سروالی عجیب الخلقت بچی کی پیدائش

ڈھاکا(ڈیسک نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں ایک ایسی بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے قدرتی طور پر دو سر ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس طرح کے بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات 60 فیصد کم ہوتے ہیں۔ ڈھاکا کے سب سے بڑے ہسپتال میں پیدا ہونے والی اس بچی کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے تاہم زچہ کی حالت درست بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں سروں کو الگ کرنا ناممکن ہے کیونکہ ان کا نچلا دھڑ ایک ہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس بچی کا نچلا دھڑ اور اندرونی جسمانی اعضاء بالکل درست حالت میں ہیں تاہم دو سر ہونے کی وجہ سے یہ بچی دونوں مونہوں سے خوراک لے رہی ہے۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ہم اس بچی کی پیدائش پر خوفزدہ ہو گئے ہیں لیکن شکر ہے کہ میری اہلیہ بالکل تندرست ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میں اس نے بتایا کہ اس کا تعلق انتہائی غریب ہے اور محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ مایوس ہے کہ اس بچی کی پیدائش میرے جیسے غریب انسان کے یہاں ہوئی ہے۔ میں تو اپنی اہلیہ کا بھی صحیح طرح علاج نہیں کروا سکتا تو اس بچی کو کیسے پالوں گا؟ –

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرتی،افضل شاہین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker