پاکستانتازہ ترین

بحری بیڑے کااینٹی شپ گائیڈڈ میزائل سے اہداف کونشانہ بنانے کامظاہرہ

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاک بحریہ کے جنگی بیڑے نے شمالی بحیرہ عرب میں ہفتے کواینٹی شِپ گائیڈِڈمیزائل سے ہدف کونشانہ بنانے کاشاندارمظاہرہ کیا۔ اس موقع پرچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے سینئرنیول افسران کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہازپی این ایس عالمگیرمیں موجود تھے۔ شاندارمظاہرے کے دوران نیوی کے بحری اور فضائی یونٹس سے میزائل داغے گئے جنھوں نے اپنے اہداف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا جوکہ پاک بحریہ کے ہتھیاروں کی بہترین صلاحیت اوراستعداد کاثبوت ہے۔نیول چیف نے پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے کوسراہا اور بحریہ کی جنگی تیاری پراطمینان کااظہار کیا،قومی مفادات کے تحفظ اوربحری سرحدوں کے دفاع کیلیے پاک بحریہ مکمل نگرانی اوردفاعی تیاری برقراررکھے ہوئے ہے،میزائل فائرنگ کاکامیاب تجربہ نہ صرف پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کاثبوت ہے بلکہ پاکستان مخالف قوتوں کیلیے بھی واضح پیغام ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لالہ موسیٰ:صدروسٹی پولیس نےمختلف افراد سےناجائزاسلحہ برآمد کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker