تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ممتاز قانون دان چوہدری وحیدنے دیپالپوربارایسوسی ایشن کےصدر کےطورپرالیکشن میں حصہ لینے کااعلان کردیا

دیپالپور( نامہ نگار)ممتاز قانون دان چوہدری وحید احمد نے دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے سنےئر و جونیئرز سینکڑوں وکلاء اور مختلف وکلاء تنظیموں کامشترکہ اجلاس گزشتہ روز دیپالپور بار روم میں انعقاد پذیرہوا جس میں متفقہ طور پر دیپالپور بار کے سنےئررکن و ممتاز قانون دان لاہور ہائی کورٹ ،سابق صدر و سیکرٹری دیپالپور بار چوہدری وحیداحمد دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب سال 2016کے لئے بطور صدر امیدوار شمولیت کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ چوہدری وحیداحمد نے اپنے سنےئرز و جونےئرز وکلاء کے ہمراہ اپنی انتخابی کمپین کا آغا ز کردیا ہے چوہدری وحیداحمد کی بطور صدر دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے انتخاب میں شمولیت پر دیپالپور بار اور دیپالپور کلرک ایسوسی ایشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وکلا ء نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ چوہدری وحید احمد جیسی دانشمند شخصیت اس عہدہ کیلئے حصہ لے رہی ہے کیوں کہ چوہدری وحید احمد کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ وکلاء کے حقوق اور آئین کی پاسداری کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور وہ منتخب ہوکر انشااللہ اپنے اس مشن کو مزید قوت کیساتھ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ایس پی گروپ کے بھائی نے30 مسلح غنڈوں کے ہمراہ سابق ناظم کی نوایکڑ پرکھڑی لاکھوں روپے کی فصل تباہ کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker