تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: تعلیمی اداروں میں غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے بچوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے،عبداللہ سنبل

download1اوکاڑا(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر ساہیوال عبد اللہ سنبل نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے بچوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے اور ان کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل اوکاڑا میں "پینٹگ مقابلہ جات”کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او احسان بھٹہ،ایڈیشنل کلکٹر اظہر حیات ،ڈی او سی کنزا مرتضی،اے سی اوکاڑا عبدللہ نئیر،اے سے رینالہ صباء اصغر،ای ڈی او ایجوکیشن ذوالفقار علی بھٹی ،دیگر متعلقہ افسران اور سکول کے اساتذہ و بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کمشنر عبداللہ سنبل نے کہا کہ سکولوں ،کالجوں میں اس طرح کے مقابلہ جات سے بچوں میں اگے بڑھنے کی صلاحیتیں فروغ پاتی ہیں اور ماحول خوبصورت ہو تا ہے ۔انہوں نے ڈی سی او اوکاڑا احسان بھٹہ کو کامیاب پینٹنگ مقابلہ جات ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔تقریب کے آخر میں کمشنر ساہیوال ،ڈی سی او اوکاڑا نے پوزیشن ہولڈرز اساتذہ و طلباء میں سر ٹیفیکٹ و انعامات تقسیم کئے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button