تازہ ترینعلاقائی

میں نے جو کچھ کیا وہ عوام کے وسیع تر مفادات کی خاطر کیا، ارشد محمود

ٹیکسلا(نا مہ نگار)امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر1ارشد محمود ملک نے کہا ہے کہ میں نے جو کچھ کیا وہ عوام کے وسیع تر مفادات کی خاطر کیا، اہل علاقہ مجھے بخوبی جانتے ہیں ، سرکاری گرانٹ سے نہیں بلکہ اپنی جیب سے علاقہ کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ، جو میری عوام دوستی کا مظہر ہے،خدمت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے علاقہ میں خدمت کی سیاست کی نئی ریت قائم کریں گے،مخالفین میں اتنا ظرف نہیں کہ وہ اپنی جیب سے عوامی فلاح و بہبود پر پیسہ لگائیں ،وہ تو اپنا کام بھی مجھے کہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ماڈل ٹاون میں اپنے الیکشن آفس کی اففتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر ملک برکت، سخاوت رضا، پیر آصف شاہ ،سید سبطین شاہ سمیت وارڈ نمبر1کے عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ارشد محمود ملک نے کہا کہ یہاں ٹکٹوں کی بار بار تقسیم نے بہت سے مسائل پیدا کئے مگر میں مسلم لیگی ہوں تھا اور رہوں گا، عوام کے اصرار پر الیکشن لڑ رہا ہوں ،علاقہ میں بچوں کے لئے پارک کا قیام، کالجز ،سکولز ،ڈسنپنسری ،اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا، میں وسائل جنریٹ کر کے چاروں ٹاونز میں تعمیروترقی کی نئی مثال قائم کرونگا، انکا کہنا کہ وہ دن دور نہیں جب ماڈل ٹاؤن، انتظار ٹاؤن، رہبر ٹاؤن اور ایوبیہ ٹاؤن اسلام آباد کے ہم پلہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ڈینگی مچھرسےمحفوظ رہنے میں خواتین بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker