پاکستانتازہ ترین

اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی فضائیہ کا بیان اشتعال انگیز ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔احسن اقبال نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کو خطہ میں مرکزی کردار حاصل ہو جائے گا، جس کے خلاف بعض حلقے بے چین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے سے پشتون علاقوں سمیت ملک کے تمام صوبے فائدہ اٹھائیں گے،منصوبے کےمغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے، راہداری منصوبہ اقتصادی خوشحالی کی بنیاد رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button