پاکستانتازہ ترین

سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

sindh-assamblyکراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کی نومنتخب اسمبلی کے پہلا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر، انتہائی بدنظمی اور شور شرابے کے ساتھ شروع ہوا۔ اسپیکر نثار کھوڑو کی صدارت میں نومنتخب سندھ اسمبلی کا اجلاس 11 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوا۔ سب سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا جس پر تمام ارکان نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ اسپیکر نثار کھوڑو نےتلاوت سےقبل بات شروع کی تواچانک گیلری میں موجود لوگوں نے شدید نعرے بازی کی اورانتہائی بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ وہاں موجود بعض لوگ جئے بھٹو اور بعض جئے الطاف کا نعرہ لگارہے تھے۔ اسی شورشرابے کےدوران اسپیکر نے تلاوت سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرایا، تلاوت کےدوران بھی کچھ دیر تک نعرے بازی ہوتی رہی۔ تلاوت کے بعداسپیکر نثار کھوڑو نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی اور کہا کہ یہ اسمبلی کا اجلاس ہے یہاں مہذب طریقے سے بیٹھ کر کارروائی دیکھیں، جس نے نعرے لگانے ہیں وہ باہر چلے جائیں ۔پریس گیلری میں بعض غیر متعلقہ افراد بھی داخل ہوگئے تھے جنہیں اسپیکر کے کہنے پر وہاں سے نکلوادیا گیا۔ نعت رسول مقبول کے بعد اسپیکر نے تمام اراکین سے حلف لیا۔ انہوں نےاردو، سندھی اور انگریزی زبان میں مختلف اراکین سے الگ الگ حلف لیا۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 86 ، متحدہ قومی موومنٹ کے48 اور مسلم لیگ فنکشنل کے 10 اراکین منتخب ہوکر اسمبلی میں پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:جائیداد کے تنازعے پر دو سگے بھائیوں کو قتل کرڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker