پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف ازبکستان کے 2روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم نوازشریف ازبکستان کے 2روزہ دورے پر روانہ،وزیراعظم نوازشریف ازبکستان کے دو روزہ دورے پر معاون خصوصی طارق فاطمی ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ دورے کے دوران تجارت ، معیشت اور باہمی امور پر بات چیت ہوگی۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق نوازشریف ازبکستان کے دورے کے دوران ازبک صدر اسلام کریموف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، ہوابازی کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button