تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:اہلیان یونین کونسل 48 وارڈ نمبر1کے عوام کا الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن دوربنانے پر احتجاج

ٹیکسلا ( نا مہ نگار)اہلیان یونین کونسل 48سرائے خربوزہ وارڈ نمبر1کے عوام نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پولنگ سکیم میں جوڑی راجگان کا پولنگ اسٹیشن کئی کلو میٹر دور وارڈ نمبر2سنگجانی بنانے پراحتجاج کیا ہزاروں افراد نے پولنگ اسٹیشن منتقلی کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا، اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر یونین کونسل سرائے خربوزہ48کے وارڈ نمبر1جوڑی راجگان کا پولنگ اسٹیشن سنگجانی سے تبدیل کر کے جوڑی راجگان بنایا جائے ورنہ اس احتجاج کا داہرہ کار اسلام آباد الیکشن کمیشن تک پہنچ جائے گا،اہلیان جوڑی راجگان کے ہزاروں افراد نے پولنگ سکیم تبدیلی کا اپنے غصہ کا اظہار کیا اور اسے پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کی فوی تبدیلی کا مطالبہ کیا،اس موقع پر راجہ صغیر، راجہ ابرار اعباسی،راجہ داؤد، راجہ ارشد، راجہ سعید، سمیت دیگر اہلیان وارڈ نمبر1کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ’’آؤ بیٹیاں جلا دیں‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker