تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پاکستان ادبی فورم کے زیراہتمام مشاعرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔’’پاکستان ادبی فورم ‘‘کے مشاعرے میں ملک کے نامور ادیبوں ،شاعروں اور صحافیوں کی شرکت ۔ادیب اور شاعر معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اوراپنی شاعری اور تحریروں سے معاشرے کی خرابیوں کی اصلاع کا کام کرتے ہیں ساری رات چلنے والے مشاعرے کے شرکاء سے ادیبوں اور شاعروں کا خطاب ۔سامعین نے تازہ کلام پر کھل کر داد تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شرکا ، ادیبوں اور شاعروں کی معروف ادبی تنظیم پاکستان ادبی فورم کی طرف سے گذشتہ روز جے ڈبیلو سکول کے ہال میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا اور نامور ادیب ارشاد سندھو ، پنجابی کے معروف شاعرتجمل کلیم اورعلاقے کے کہنہ مشق اور نامور صحافی حاجی محمد رمضان کو انکی ادیبانہ خدمات پر لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ *Life time achievmint award*دینے کی تقریب منعقد کی ۔مشاعرے میں سامعین کی بھاری تعداد نے شاعروں کو انکے تازہ کلام پر خوب داد تحسین پیش کی اور ساری رات چلنے والا مشاعرہ سامعین کے واہ واہ کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ مشاعرے کی صدارت ارشاد سندھو جب کہ مہمان خصوصی تجمل کلیم ، رائے محمد خاں ناصر ،فدا بخاری ،یعقوب پرواز ، پروفیسر سعید قریشی اور حاجی محمد رمضان تھے ،پاکستان ادبی فورم کے چئر مین اشتیاق اثر ،جنرل سیکرٹری یاسین یاس اور دیگر نے مشاعرے کے منتظمین کا کردار ادا کیا جبکہ نقابت کے فرائض وائس چئرمین زاہد صدیقی نے ادا کئے ۔مشاعرے میں ملک اور گردو نواح کے نامور شعراء بخت فقیر ،عدل منہاس لاہوری ، فراست بخاری ، نوید یاد ، فقیر کامل،یاسین بھٹی ،محمد یونس ،علی شاکر، مختار احمد قادری، صابر پیا ،تصدق بھٹی ،الطاف ضامن ،ساجد بھٹی ، ولی عظمی ،شریف ارشد ، اشرف شازی ،سردار علی سردار ،گوہر مقصود ، حسن رضا ، نظر حسین ، عمران سحر ، مزمل زائر ،اللہ دتہ قادری ،شوکت شان ،تنویر شائق ،راز نور پوری ،وکیل انجم اور دیگرنے اپنااپنا اردو اور پنجابی کلام پیش کیا ۔تمام رات چلنے والے مشاعرے کے بعد ادیبوں اور شاعروں میں انکی ادیبانہ ، شاعرانہ اور صحافیانہ خدمات پر ایوارڈ تقسیم کئے گئے اور آ خر میں جے ڈبیلو سکول کے پرنسپل حافظ جاوید اقبال نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button