تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:حکومتی دعویداروں کا منیڈیٹ جعلی ہے ، منظور وٹو

watoحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)صدر پیپلز پارٹی میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ حکومتی دعویداروں کا منیڈیٹ جعلی ہے جسکا وقت گزرنے کے ساتھ بھا نڈا پھوٹ رہا ہے ہم نے صر ف جمہوریت کا تسلسل قائم رکھنے کی خاطر جعلی منیڈیٹ تسلیم کیا 65 سالہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سویلین حکومت دوسری سویلین حکومت کو اقتدار منتقل کررہی ہے پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی اور ایک مسلمہ حقیقت ہے ہار جیت سیاست کا حصہ ہے ہم مردوں کی طرح میدان میں کھڑے ہیں اور کامیابی میدان میں ڈٹ جانیوالوں کو ہی نصیب ہوتی ہے وہ حجرہ شاہ مقیم میں ڈیرہ سید اظہر علی گیلا نی پر ایک بڑ ے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بہتری کی طرف رواں دواں ہے ہم بہت جلد ضلع تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر یونائیٹڈاپو زیشن قائم کرہے ہیں کسی قسم کی ناانصافی وزیادتی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن جلد آرہے ہیں جس میں ہم یونائیٹڈ اپوزیشن کے ذریعے مخالفین کو ہر سطح پر شکست دیں گے انھوں نے مقامی سیاست کی بات کرتے ہوئے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جھکڑاور طوفان میں بچ جانیوالے کارکنوں کو ہمارے دل میں عزت ،مقام ودرجہ حاصل ہے جو کہ ہمیشہ رہے گا انھوں نے کہا کہ جب سے میں حجرہ شاہ مقیم کی سیا ست میں آیا ہوں میونسپل کمیٹی کی سیاست میں ہم نے یہاں اپنا چیئر مین مقرر کیا انھوں کہاکہ ہماری سیاسی مخالفین سے ذاتی دشمنی نہیں اصولی اختلاف ہے ہمارے مخالفین یہاں اپنے اختیارت کا استعمال کچھ اس انداز میں کر تے ہیں کہ لوگو ں سے ناانصافی انکی عزت نفس مجروع اور شرف انسانی کی تزلیل کی جاتی ہے انھوں نے واضع کیا کہ ہمارا کھڑے ہونے کا مقصد سیاسی رکھ رکھاؤ اور علاقہ سے انتقامی کا روائی کا خاتمہ کرنا ہے انھوں نے کہا کہ میرے مقامی سیاسی مخالفین تو زیادہ سے زیادہ صوبائی وزیر ہے جبکہ میں آٹھ سال بااختیار سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب رہاخدا گواہ ہے کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی انھوں نے کہ ہم تواپنے حامیوں کے ساتھ ساتھ اپنے مخالفین کے بچوں کو بھی فائدہ پہنچانے کے منصوبے بنائے اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا بعدازاں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ووٹر ز اب نو منتخب نمائندوں سے بجلی گیس ودیگر سہولیات کا مطالبہ کریں اور انھوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ بجلی ’’اماں جان ‘‘کو ٹھیک کروائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  آل راونڈر فہیم اشرف کا بنگلہ دیش پریمئیر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker