تازہ ترینکھیل

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ: اسد رووف نے تمام الزامات کو مستر د کردیئے

asad raufلاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی امپائر اسد رووف نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مستر د کرتے ہوئے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا۔ اسد رووف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے انہیں ایلیٹ پینل سے اس لئے الگ کیا ہے تاکہ کرکٹ پر حرف نہ آئے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی امپائر اسد رووف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ میں حصہ نہیں لیا، انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش کردیا۔اسد رووف نے مزید کہا کہ وہ آئی سی سی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے میڈیا سے بات کرنے کی اجازت دی، پروفیشنل امپائر ہوں، پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: پانامہ کیس کی جے آئی ٹی متنازعہ بن چکی ہے، رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker