تازہ ترینکھیل

دبئی:پاکستان اور انگلینڈ چوتھے ون ڈے میں آج مدمقابل ہوں گے

دبئی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ایک روزہ میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کاچیلنج درپیش ہے۔ جیت کی صورت میں انگلینڈ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے آج آمنے سامنے ہو رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ اوپنر بابراعظم کی جگہ احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کئےجانے کا امکان ہے ۔انگلینڈ نے تینوں ون ڈے میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ چوتھے ون ڈے میں بھی وہی ٹیم میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔ انگلینڈ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا تو یہ اس کی پاکستان کے خلاف لگاتار تیسری سیریز میں فتح ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے سیریز دو ہزار پانچ میں جیتی تھی۔ سیریز کا نتیجہ رینکنگ پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ پاکستان جیت یا شکست کی صورت میں آٹھویں پوزیشن پر ہی فائز رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!