پاکستانتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے گیس قیمتوں میں 14 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے سوئی گیس کی قیمتوں میں 14فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔ گزشتہ روز جسٹس مرزا وقاص رؤوف کی سربراہی میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل شاہد اکرام نے موقف اختیار کیا کہ اوگرا نے کسی قانونی جواز کے بغیر گیس کی قیمتیں بڑھائیں اور قوانین کے تحت اس سے قبل عوامی سماعت بھی نہیں کی گئی۔انھوں نے استدعا کی کہ قیمتوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے اوگرا اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  شعیب ملک پرقسمت کی دیوی مہربان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker