پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف کی فرانسی سفیرمارٹن ڈورانس سےملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں،دہشت گردوں کو دنیا بھر میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہوگیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورانس نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پیرس میں حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کو پاکستان ، فرانس اور دنیا بھر سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے۔ انھوں نے پیرس سانحہ کے ذمہ داروں کو اسلام کا دشمن قرار دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پارلیمنٹ سمیت تمام ریاستی اداروں کی طویل مشاورت کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کیا ۔ اب پوری قوم آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔ فرانسیسی سفیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی حمایت اور ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اور اے پی ایس پشاور کے طلبہ کے تعزیتی پیغامات نے ان کے دل جیت لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت فوری طور پر بلدیاتی الیکشن منعقد کروائے‘ خواتین کنسرنز نیٹ ورک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker