پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ:لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست مسترد

islamabad courtاسلام آباد(بیوروچیف) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ طاہر القادری کو لانگ مارچ سے روکنے کے لیے شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں موئقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستانی شہری نہیں وہ یہاں احتجاج نہیں کر سکتے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ وہ چالیس لاکھ لوگوں سے پارلیمنٹ کے سامنے پارلیمنٹ بنائیں گے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اقبال حمید الرحمان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پوری دنیا میں احتجاج ہوتے ہیں طاہر القادری کو کیسے روک سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مطلب الگ پارلیمنٹ قائم کرنا نہیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد درخواست کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:ایف آئی اے اورسوئی گیس کادوبارہ چھاپہ سپرایشیاء کی سپیشل ڈومیسٹک میٹر سے گیس چوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker