تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان کا سکول ٹیچر پر تشدد زدوکوب کر کے لہولہان کر دیا

dڈسکہ(نامہ نگار)سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان کا سکول ٹیچر پر تشدد زدوکوب کر کے لہولہان کر دیا ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اہل علاقہ کا شدید احتجا ج تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ سیوکے کے رہائشی سکول ماسٹر محمد عنصر کو ملزمان محمد عمران ،صدام حسین پسران محمد خالد نے سکول سے آتے ہو ئے راستہ میں آہنی راڈوں سے زدوکوب کر کے لہولہان کر دیا اور ٹانگ توڑ دی وجہ عنادیہ ہے کہ تین ماہ قبل ملزمان نے سکول کے طالبعلم (عثمان) کو شراب پلا کر بد فعلی کی اور علاقہ میں ذلیل کیا جس کا مقدمہ ملزمان کے خلاف درج ہوا جس کا گواہ ماسٹرمحمد عنصر بھی تھا ملزمان بااثر اور اوباش ہیں بعد میں علاقہ کی بااثر شخصیات نے ملزمان اور مدعی پارٹی کی صلح کردای لیکن ملزمان کو اس بات کا رنج تھا کہ ماسٹر محمد عنصرنے ہمارے خلاف گواہی دی ہے جس کی رنجش کی بنا پر گذشتہ روز ملزمان نے نے ماسٹر محمد عنصر کو زدوکوب کر کے لہولہان کر دیاتھانہ موترہ پولیس نے ملزمان کے خلاف 337F5/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیالیکن پانچ روز گذرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا علاقہ کے مکینوں ریاض بوگرے ،اللہ دتہ ،محمدنوید،سکول ٹیچروں و دیگر نے ملزمان کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کیا جائے اور انصاف کی فراہمی تک ہر روز احتجاج کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  بے قصورقوم اوردہشت گردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker