تازہ ترینکھیل

انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

دبئی(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی۔انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھاون ڈے میں چوراسی رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی۔ پاکستان کی پوری ٹیم چالیس عشاریہ چار اورز میں دو سو اکتہر بناکر آؤٹ ہوگی۔ دبئی اسٹیڈیم میں منعقدہ سیریز کے آخری ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ دو میچوں کی فاتح الیون کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ پاکستانی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئیں۔ اوپنر احمد شہزاد اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو افتخار احمد اورظفرگوہر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ پچاس اورز میں تین سو چھپن رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے چھیالیس گیندوں پر دس چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے انگلینڈ کی جانب سے تیزترین سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ بٹلر نے ایک سو سولہ رنز اسکور کر کے ناٹ آوٹ رہے۔ اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز نے بائیس، جیسن رائے ایک سو دو، روٹ اکتہر، ٹیلر تیرہ رنز بناکر آوٹ ہوئے، جبکہ معین علی چار رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان اظہرعلی اور محمد عرفان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ یاسر شاہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستانی کی پوری ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چالیس عشاریہ چار اورز دو سو اکتہر رنز بناکر آؤٹ ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے شعب ملک باون، بابر اعظم اکیاون اور کپتان اظہر علی چوالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ اوپز بالے باز احمد شہزاد تیرہ، محمد حفیظ سینتیس، محمد رضوان گیارہ، سرفراز احمد اور انور علی چوبیس، چوبیس ، وہاب ریاض ایک ، جبکہ لیگ اسپینز یاسر شاہ پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلیش ٹیم کی جانب سے معین علی اور راشد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ویلی دو اور ٹی پولی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  مردان میں طالب علم کی ہلاکت پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker