پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی کا امین فہیم کی وفات پر کل سوگ منانے کا اعلان

کراچی(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی نے مخدوم امین فہیم کی وفات پر کل ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم امین فہیم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم تین آمریتوں کے خلاف جنگ اور جمہوریت کی بحالی کے لیے صف اول میں کھڑے رہے۔ وہ کارکنوں اور عوام سے وفاداری کی علامت تھے۔ ذوالفقار علی بھٹوسے بے نظیر بھٹو اور مجھ تک مخدوم امین فہیم سب کے دست راست رہے۔ ان کی وفات ملک، پارٹی اور کارکنوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker