پاکستانتازہ ترین

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی جارہی ہے، فاروق ستار

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات آگےبڑھانےکی سازش کی جا رہی ہیں۔ سازشوں سے متعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ کریں گے۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنےنائن زیرومیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے رینجرز پر حملہ کروا کر انتخابات رکوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوامیں اس سے برے حالات میں انتخابات ہوئے۔ سازشوں سے متعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ کریں گے۔فاروق ستار نےشکوہ کیاکہ متحدہ کی انتخابی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی لگانے کے ساتھ کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ان کی کارنر میٹنگز جلسوں میں تبدیل ہورہی ہیں اور وہ تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کولکتہ کے ایڈن گارڈن پہنچ گئے: شائقین کا شاندار استقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker