تازہ ترینکھیل

جونیئر ایشیا کپ ہاکی، فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

کوالالمپور( نمائندہ سپورٹس) بھارت نے پاکستان کو دوکے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر جونیئر ایشیا ہاکی کپ جیت لیا ہے۔ کھیل کے آغاز میں ہی بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی اور تابڑ توڑ حملے کئے پہلے ہاف میں بھارت کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی بھارت نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا اور مزید تین گول کر کے میچ اور ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان نے دوسرے ہاف میں بھی ایک گول کیا۔بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے چار گول کئے۔ان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  زرعی ٹیوب ویلزٹیرف میں کمی،عدم ادائیگی پرجرمانوں کی معافی،اس سے کاشتکاروں کی مشکلات کم ہوگی سردارظفرحسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker