تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حکمران خدا کا خوف کھائیں پاکستان کو مزید قرضوں اور سود تلے نہ دبائیں،رانا امتیاز

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حکمران خدا کا خوف کھائیں پاکستان کو مزید قرضوں اور سود تلے نہ دبائیں ،ملک میں پہلے ہی موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے بے برکتی چھائی ہو ئی ہے مزید 50کروڑ کا اور آئی ایم ایف سے لیا جا رہا ہے ادھر تیل کی قیمتیں 15سے کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں مگر یہاں مزید قیمتوں کا بڑھا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی ناظم قصور ،یو نین کو نسل 102گلزار جا گیر رانا امتیاز احمد خاں نے میڈیا کے نما ئندوں اور عوام سے گلزار جا گیر میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہو ئے وارداتیں ، چو ری ،ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم نے پنجاب حکو مت کی گڈ گورنس کا پول کھو ل کے رکھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ گیس لو ڈشیڈنگ سے غریب آدمی کی زندگی مزید تنگ ہو جائے گی ۔سڑکوں کی حالت انتہائی خراب تر ہو چکی ہے ہیڈ بلو کی سے بھائی پھیرو سرائے مغل سے بھائی پھیرو روڈ ٹوٹ پھوٹ کر بالکل ختم ہو چکی ہے ۔ سرائے مغل سے پھول نگر کی سڑک ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button