تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مقامی انتظامیہ کی امیدواران کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی ./ نا مہ نگار)مقامی انتظامیہ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد،ریٹرنگ آفیسراسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ریٹرنگ آفیسرقمر زیشان ، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل نے امیدواران کو بریفنگ دی،مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسخت قانونی ایکشن لینے کا عندیہ،پولنگ اسٹیشنز پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی،سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے دیگر شہروں سے بھی پولیس نفری منگائی جائے گی،غیر متعقلہ افراد کا پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا،تمام امیدوران ضابطہ اخلاق کے ضمن میں ضمانتی بانڈز متعلقہ تھانوں میں جمع کرائیں گے،کونسلر کے لئے ضمانتی رقم ڈھائی لاکھ جبکہ چئیرمین کے لئے پناچ لاکھ مقرر کردی گئی،خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ جرمانہ اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جلسوں کے انعقاد پر لاوڈسپیکر اور ریلیاں نکالنے پر پابندی ،تمام کارنر مینگز کی اطلاع متعلقہ تھانہ کو دی جائے گی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو متنبہ کرنے کے لئے دوسری مرتبہ ضابطہ اخلاق پر عملدآرمد کرانے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے بائیس وارڈوں میں حصہ لینے والے کونسلرز کے امیدواران ، تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں میں حصلہ لینے والے چئیرمین وائس چئیرمین کونسلران کو مدعو کیا گیا تھا ، تقریب میں نظامت کے فرائض ٹی ایم اے کے سینئیر آفیسر رفاقت حسین انجام دے رہے تھے ا سموقع پر مختلف امیدوارن نے اپنی شکایات اور تحفظات کا بھی تذکرہ کیا جس کا ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے مدلل جواب دیئے ،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک کا کہنا تھا کہ پولیس حساس اداروں کی کوآرڈینیشن سے امن و امان کی صورتحال اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کویقینی بنائے گی ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی خواہ کوئی بھی سیاسی جماعت کرے قانون حرکت میں آئے گا، اے سی ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ ریلیوں کے انعقاد پر سکت پابندی ہے تاہم اگر کوئی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جرمانہ کے ساتھ ساتھ اسے ناہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے،تقریب میں ایس ایچ او ٹیکسلا ملک ساجد، ائس یاچ او تھانہ صدر واہ کینٹ طارق گوندل ، ایس ایچ او تھانی سٹی واہ کینٹ یاسر کیانی ایس آئی مدثر عباس بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!