تازہ ترینعلاقائی

نوازشریف کا قومی ایجنڈا معیشت کیلئے آکسیجن ہے ۔قیصر احمدشیخ

قیصر شیخلاہور(پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اورممبرقومی اسمبلی قیصراحمدشیخ نے کہا ہے کہ نامزدوزیراعظم میاں نوازشریف کا قومی ایجنڈا آئی سی یومیں پڑی معیشت کیلئے آکسیجن کاکام دے گا۔میاں نوازشریف نے کامیاب ایٹمی دھماکے کئے اب وہ معاشی دھماکے بھی کرگزریں گے۔سرمایہ کاروں اورٹریڈرز کی مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے وابستہ امیدیں ضرورپوری ہوں گی۔بیروزگاری کے سدباب کیلئے ملک میں ریکارڈسرمایہ کاری کی راہ ہموارکریں گے ۔ہم ورثہ میں ملنے والے اندھیروں کومعیشت کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے کیونکہ توانائی بحران سے نجات تک معیشت کی بحالی خارج ازامکان ہے۔اپنے ہم وطنوں کوبے سکون اورمضطرب دیکھ کرہم بھی سکون سے نہیں رہ سکتے ،ہماری پارٹی قیادت کوعوام کی پریشانیوں کاادراک اور احساس ہے ۔عوام کے زخموں کامرہم اورقومی بحرانوں کی نجات کی کنجی صرف میاں نوازشریف کے پاس ہے ۔لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی اوراس کامستقل سدباب مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،تاہم عوام کوصبروتحمل کامظاہرہ کرناہوگا۔وہ ٹریڈرز کی طرف سے اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔قیصر احمدشیخ نے مزید کہا کہ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کشکول اٹھانے اورمقتدرقوتوں سے ایڈ کے نام پربھیک مانگنے کی بجائے ٹریڈ کوفروغ دے گی۔ سابقہ حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت اوربدترین کرپشن کے سبب توانائی بحران شدت اختیار کرگیا لہٰذا ء اس کے فوری سدباب کی امیددرست نہیں ہوگی تاہم ہماری حکومت انڈسٹری سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑے گی ۔توانائی بحران سے نجات کیلئے بجلی کی پیدوارپرفوکس کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کاسلسلہ روکنابھی ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایدھی ازم اور ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker