پاکستانتازہ ترین

میرغضنفر نے گورنرگلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان (نمائندہ خصوصی)میر آف ہنزہ میر غضنفر علی نے گورنر گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا،سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جج جسٹس محمد شمیم نے ان سے حلف لیا،جبکہ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نواز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ گورنر گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، سابق گورنر گلگت بلتستان و وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہر اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے وزراء نے شرکت کی۔سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جج جسٹس محمد شمیم نے میر غضنفر علی سے گورنر گلگت بلتستان کا حلف لیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ میں گلگت بلتستان کے دورے پر وزیراعظم کو سلام پیش کرتے ہوں، جبکہ وزیر اعظم کی آمد کے موقع سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  منتظم اورمنتقم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker