تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:جماعت اسلام ضلع قصور کی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کی پھانسیوں کی شدید مذمت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی اور پی پی 184بھائی پھیرو کے امیرمقبول حسین کمبوہ نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں کی پھانسیوں کی شدید مذمت کرتے کہا کہ جماعت اسلامی کے راہنماء کو پاکستان سے محبت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے مگر حکومت پاکستان نے اس پر خاموشی اختیار اختیار کر رکھی ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملہ کو عالمی عدالت اور اقوام متحدہ میں اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بنگلہ دیش بنتے وقت پاک فوج کا ساتھ حب وطنی کے تحت دیا تھا ۔اور اب پنتالیس سال کے بعد بنگلہ دیش حکومت انتقام کے جذبے کے تحت بھارت کو خوش کرنے کے لئے جماعت اسلامی اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ ان راہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام دنیا اور خصوصا پاکستان کو انصاف کے قتل پر احتجاج کرنا چاہیے اور پوری دنیا کوبنگلہ دیش کو انتقامی کاروائیوں سے روکنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button