شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ڈی جی خان: حرص ہوس اور لالچ گھن کی طرح معاشرہ کو کھا رہا ہے،فاروق احمد

ڈی جی خان: حرص ہوس اور لالچ گھن کی طرح معاشرہ کو کھا رہا ہے،فاروق احمد

29-5-2013-fm-3ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے). معاشرتی برائیاں جسمانی امراض سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے کی وجوہات کو جلد ختم کرنا ہو گا . مقررین نے ان خیالات کااظہار جینڈر ریفارم ایکشن پروگرام کے زیر اہتمام صنعت زار ڈیرہ غازیخان میں خواتین کے حقوق کی پاسداری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا . ڈی او سوشل ویلفیئر فاروق احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ حرص ہوس اور لالچ گھن کی طرح معاشرہ کو کھا رہا ہے حالات بدلنے کیلئے رویوں میں تبدیلی کا عہد کرنا ہو گا . منیجر صنعت زار غلام قمبر طارق نے کہاکہ مرداور خواتین مقابلہ بازی کی بجائے ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں . جینڈر سپیشلسٹ فرحت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گریپ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر رہا ہے تاہم مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے اجتماعی کردار کی ضرورت ہے . سیمینار سے صدر العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی ، پروفیسر ڈاکٹر راشدہ قاضی ، پروفیسر سعدیہ بتول ، سید ریاض حسین جاذب ، امجد صدیقی ، قاری عبدالغفور ، عالیہ الطاف اوردیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ خواتین کو حق وراثت سے محروم کرنا بھی تشدد کے زمرے میںآتاہے اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے محفوظ معاشرہ کی تشکیل ممکن بنائی جاسکتی ہے . سیمینار میں خضر خان سانگھی ، آصف نقوی ، نسرین کوثر کاظمی سمیت این جی اوز کے مردوخواتین عہدیدار اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے شرکت کی .

یہ بھی پڑھیں  مخالفین کو ذوالفقارمرزا اورپولیس کی مدد سےٹھکانے لگایا، عزیربلوچ