تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:تبدیلی لانے کی باتیں کرنے والے اب بار بار کی ہار سے سخت پریشان ہیں،ملک عمرفاروق

ٹیکسلا(نامہ نگار)سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ تبدیلی لانے کی باتیں کرنے والے اب بار بار کی ہار سے سخت پریشان ہیں پانچ دسمبر ایک مرتبہ پھر عوام انھیں مسترد کر دینگے، ہم نے علاقہ میں تعمیروترقی کو رواج دیا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پہلے بھی اربوں روپے کے کام کرائے اور اب مزید گرانٹس بھی ملیں گی ،تبدیلی والوں کے پاس تو کچھ بھی نہیں ،یونین کونسل عثمان کھٹر کی تعمیروترقی کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے مزید بھی دینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل عثمان کھڑ گڑھی حیات میں اپنے خطاب کے دوران کیا جبکہ تقریب سے امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹرثاقب شہزاد خان، حافظ رمضان نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر راجہ لطیف، سید عمران حیدر شہزادہ، ماسٹر عرب زمان ،ماسٹر آصف، میر شاہین، جنرل کونسلر کے امیدوار ملک راشد، حافظ رمضان، ملک عارف ،عبدالغفور،عبدالوہاب، کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ملک عمر فاروق نے کہا کہ اگر آپ لوگون نے لیگی امیدواروں کو کامیاب کیا تو پہلے سے زیادہ ترقیاتی فنڈز ملیں گے اور علاقہ کا کوئی مسلہ باقی نہ رہے گا، ثاقب شہزاد خان نے کہا کہ ہم راہ حق پارٹی کی قیادت کے مشکور ہیں کہ انھوں نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے االلہ کے فضل سے جیت ہمارا مقدر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button