تازہ ترینفن فنکار

شیو سینا نے دلیپ کمار، شاہ رخ خان اور عامر خان کو آستین کا سانپ قراردے دیا

ممبئی(نمائندہ شوبز)عامر خان کے بیان پر آگ بگولہ بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا اور مہا سبھا نے عامر خان، شاہ رخ خان اور دلیپ کمار کو آستین کا سانپ قرار دیتے ہوئے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔شیو سینا کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ ہم سانپ کو دودھ پلاتے رہے۔ عامر خان ہندوستان کی نفرت اور پاکستان کی محبت میں پاکستان جانا چاہتے ہیں تو شوق سے جائیں۔انتہا پسند جماعت ہندو مہاسبھا اور شیوسینا نے عامرخان اورشاہ رخ خان کےخلاف بغاوت کےمقدمات کامطالبہ کردیا۔مہا سبھا نے کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عامرخان پاکستان نہیں جاتے تو انھیں ہندو بننا پڑے گا۔گزشتہ روز عامر خان کے گھر کے باہر ہنگامہ آرائی بھی کی گئی جس کے بعد پچاس سے زائد پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے۔بھارتی عدام برداشت کے خلاف آسکر انعام یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے بھی دل کی بات کہہ دی۔کہتے ہیں کہ مہذب معاشرے میں لوگوں کو تشدد کی راہ نہیں اپنانی چاہیے،میں بھی چند ماہ پہلے عامرخان جیسی صورتحال سےگزراہوں۔انہی وجوہات کے باعث اےآررحمان کے کنسرٹس دہلی اوریوپی کےوزرائےاعلیٰ نےمنسوخ کردیےتھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button