تازہ ترینفن فنکار

عامر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

کان پور(نمائندہ شوبز)بھارتی عدام برداشت اور انتہا پسندی اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔ بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا اور مہا سبھا نے بالی وڈ اداکار عامر خان کو نہ صرف سانپ قرار دے دیا بلکہ ان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ بھی دائر کردیا گیا جس کی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔ عامر خان پر شیو سینا نے بھارت سے نفرت اور پاکستان سے محبت کا الزام لگادیا۔ کہیں مسٹر پرفیکٹ کی تصاویر جلائی گئیں تو کہیں علامتی جنازہ نکالا گیا۔ شیو سینا کے متعصب مظاہرین نے یہ بھی کہہ دیا کہ لگتا ہے کہ ہم سانپ کو دودھ پلاتے رہے۔ کان پور میں عامر خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے جس کی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی۔ انتہا پسندوں کو کنگ خان نے ڈٹ جواب کر دیا کہ نہ وہ بھارت چھوڑیں گے نہ انتہا پسندی کے خلاف بیان بدلیں گے۔دوسری جانب انتہا پسندوں نے آسکر انعام یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو بھی نہیں بخشا۔ اے آر رحمان نے کہا کہ وہ بھی چند ماہ پہلے عامر خان جیسی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔ دہلی اور یو پی کے وزرائے اعلیٰ نے اے آر رحمان کے کنسرٹس بھی منسوخ کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!