تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:اساتذہ محنت اور لگن سے بچوں کی تعلیم و تربیت کریں ،احسان بھٹہ

downloadاوکاڑہ( شہباز ساجدچیف رپورٹر پنجاب)ڈسٹرکٹ کوارڈینشین آفیسر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار اداکر رہا ہے ۔ طلباء تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ آرٹس کونسل میں ڈی پی ایس کی تقریب تقسیم انعامات کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی او سی کنزا مرتضیٰ، اے سی اوکاڑہ عبداللہ نئیر، پرنسپل ڈی پی ایس فردوس احمد ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔احسان بھٹہ نے کہا کہ اساتذہ محنت اور لگن سے بچوں کی تعلیم و تربیت کریں اور والدین بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے آخر میں ڈی سی او احسان بھٹہ ڈی او سی کنزا مرتضیٰ اور اے سی عبداللہ نئیرنے پوزیشن ہولڈرطلبا و طالبات میں شیلڈز، نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : موسمیاتی تغیرات اور ماحولیات آلودگی کے مسائل پر قابو پانا آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے . مس صائمہ خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker