تازہ ترینعلاقائی

ایل اوسی ٹریڈ فیڈریشن کاآزادکشمیرآنے والے مال بردارٹرکوں کوٹوکن سسٹم کےتحت بھیجنےمطالبہ

azad kashmir flagآذادکشمیر (بشیر احمد میر سے )ایل او سی ٹریڈ فیڈریشن آزادجموں وکشمیر نے مقبوضی جموں وکشمیرکی انتظامیہ اور ٹریڈ اتھارٹی سے آزادکشمیر آنے والے مال بردار ٹرکوں کو ٹوکن سسٹم کے تحت آزاد کشمیر بھیجنے اور تمام تاجروں سے مساوی سلوک کا مطالبہ کر دیا یہ مطالبہ لائن آف کنٹرول چکوٹھی ٹرمینل پرتاجروں کے ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں خورشید احمد میر،اعجاز احمد میر ،بشارت نوری،ہلال پیرزادہ،نعیم عباسی،راشدمیر،مجید خان،حاجی خورشید ،اعجاز رحمانی،راجا مظہر،کوثر کشمیری،نذیر بٹ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بعض تاجروں کی اجارہ داری کے باعث تمام تاجر تجارت سے مستفیدنہیں ہو رہے آزاد کشمیر کے جملہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام تاجروں کو ہفتہ وار تجارتی سرگرمیوں میں میرٹ کی بنیاد پر مستفید کیا جائے تا کہ آر پار تجارت میں شریک تمام تاجر مساوی طور پر فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میں محمد نواز شریف کی قیادت میں بننے والی نئی حکومت آرپار تجارت کو مزید آسان بنانے اوردوطرفہ تجارتی لسٹ تاجروں کی مشاورت سے مرتب کرنے کیلئے اقتدار سنبھالتے ہی عملی اقدامات کرے اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ بچھڑے ہوئے خاندانوں کو ملانے کیلئے کلئیرنس کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے دریں اثناء ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈئیر (ر)محمد اسماعیل نے بھی لائن آف کنٹرول چکوٹھی کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال کا معائنہ کرنے کے علاوہ تاجروں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے برگیڈئیر (ر)محمد اسماعیل نے کہا کہ تاجروں اور مسافروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں حکومت تاجتروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button