بین الاقوامیتازہ ترین

مالی: اقوام متحدہ کے مرکز پر راکٹ حملہ،3ہلاک

بماکو (مانیٹر نگ ڈیسک )شورش زدہ افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے ایک مرکز پر راکٹ داغے جانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں دو امن دستوں کے اہلکار جبکہ تیسرا سویلین ہے۔ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ حملہ اقوام متحدہ کے کیدال میں واقع ایک مرکز پر کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی گنی سے تعلق رکھتے تھے۔ اقوام متحدہ کے ایک اور ذریعے کے مطابق زخمیوں کی تعداد چودہ ہے۔ اقوام متحدہ اور مالی کی حکومت نے اِس راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button