
جمبر(نامہ نگار) کل کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ٹریکٹر اور ڈیسکوں کی زد میں آنے والا نوجوان احسان خانزادہ جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق عبدالرؤف خانزادہ کالڑکا احسان کھیتوں میں ٹریکٹر پر کام کررہاتھا۔ اچانک ٹریکٹر کی زد میں آگیا ۔اسکے اوپر سے ٹریکٹر کاٹائر گزرگیابعد میں وہ جوان ٹریکٹر کے پیچھے لگی ڈسکوں کی زد میں آگیا۔ اس کو پھولنگر ٹرماسنٹر لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹر نے اسے جناح ہسپتال ریفر کردیا۔ وہ جوان رات نوبجے دم توڑ گیا۔ اس کی نمازجنازہ آج صبح دس بجے اداکرکے مقامی قبرستان میں دفن کردیاگیا۔