تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:بلدیاتی انتخابات میں عوام میرٹ پر نمائندوں کا انتخاب کریں،عمرفاروق

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام میرٹ پر نمائندوں کا انتخاب کریں،جو ملک کا وفادار نہیں وہ کسی صورت عوام کا وفادار نہیں ہوسکتا،ن لیگ کی حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے انقلابی اقدمات کئے،انرجی کرائسز بھی جلد ختم ہوجائے گا،حکومت کے اقتصادی منصوبوں سے ملکی معیشت مین بہتری آئی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے محلہ مکرا ں وارڈ نمبر سات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے کونسلر سید محمود حسین شاہ کے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا ،امیدوار سید محمود شاہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے بھی عوامی خدمت کا تسلسل بغیر کسی اقتدار کے جاری رکھا جس کی عوام گواہ ہے ، منتخب ہوکر حلقہ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کراونگا،مخالفین کے پاس واویلا کرنے کے سو اکچھ نہیں اگر منتخب بھی ہوجاتے ہیں تو راگ الاپیں گے کہ ان کی حکومت نہیں وسائل نہیں کام کیسے کریں ، انھوں نے کہا کہ میرا کردار اور میری خدمات حلقہ عوام سے ڈھکی چھپی نہیں،یہاں محض منافرت پیدا کر کے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے،ان لوگوں کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہمنے عہد کیا ہے کہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو حلقہ کو مثالی بنانے میں اپنا بے لوث کردار ادا کریں گے،انھوں نے اپیل کی کہ عوام کسی بھی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، مسائل کا حل صرف دیانتدار اور مخلص قیادت ہی کرسکتی ہے ہمیں فکڑ ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے واہ کینٹ ٹیکسلا میں عوامی فلاح و بہبود کے گرینڈ منصوبے مکمل کئے جو انکی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ہم بھی انھی کے پیروکار ہیں انکے ویژن اور خدمت کی سیاست کو آگے بڑحائیں گے ، جلسہ سے امیدواراسد شاہ،زیشان صدیق بٹ،کرنل کاظم رضا،سید پیر شاہ،عمران حیدر نقوی،سید مسرت شاہ،محمود فاروقی،سید مظہر حسین شاہ، ملک ضرار اعوان،نے بھی خطاب کیا جبکہ ا سموقع پر سید سجاد حسین شای میزبان تقریب،سید چن پیر شاہ،سید حامد شاہ،سید ناظم حسین شاہ،سید نثار حسین شاہ،سید نجم الحسن،سید مہتاب حسین شاہ،کے علاوہ سید برادری،کے زعماء بھی شریک تھے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!