پاکستانتازہ ترین

عوام ووٹ اسے دیتے ہیں جو عوام کے لیے کام کر ے،خواجہ سعدرفیق

لاہور (بیوروچیف )وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور سراج الحق کو انتخابی ریلی سے روکنا اچھی بات نہیں ہے ،الیکشن کمیشن کو اپنے ضابطہ اخلاق پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ان کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو ووٹرز سے رابطے کا حق نہ دینا عجیب بات ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسا ضابطہ اخلاق نہ بنائے جو ٹوٹ جائے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سراج الحق کو لبرل پارٹی سے اتحاد مبارک لیکن اپنی نظریاتی اساس واضح کریں اور وہ بتائیں کہ دائیں بازوکی پارٹی لبرل جماعت کے ساتھ کیسے ہے؟۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ جلسوں میں لیڈر کی شکل دیکھنے آجاتے ہیں لیکن ووٹ اسے دیتے ہیں جو عوام کے لیے کام کر ے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button