تازہ ترینعلاقائی

پل ڈاٹ ڈیرہ غازیخان کی تزئین وآرائش کے ترمیمی ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی ہے

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے). پل ڈاٹ ڈیرہ غازیخان کی تزئین وآرائش کے ترمیمی ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر سات کروڑ 27 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی. اس بات کی منظوری کمشنر ڈیرہ غازیخان طارق محمود خان کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی . اجلاس کو بتایاگیاکہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے پر ایک کروڑ 12 لاکھ 54 ہزار روپے ، پلو ں کی تعمیر پر چار کروڑ 91لاکھ 49 ہزار روپے ، دیگر محکموں کی تنصیبات کی منتقلی پر 60 لاکھ 22 ہزار روپے اور شجر کاری کے منصوبے پر 30 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے . اجلاس کو بتایاگیاکہ منصوبے میں مانکہ کینال کی لائننگ کو بھی بہتر کیا جائے گا. اجلاس میں ایس ای بلڈنگز ملک عبدالرشید ملکانی ، ایس ای ہائی ویز محمد سرفراز بٹ ، ایس ای انہار محبت اللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ ، ای ڈی او فنانس ہیبت علی خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پی ٹی آئی کے مقامی رہنماوں کے اوپر سٹی چوکی ٹیکسلا میں بد نیتی پر قائم ہونے والے مقدمہ کا ڈراپ سین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker