پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوامیں مثالی حکومت قائم کریں،عمران کی پرویزخٹک کوہدایت

imranلاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کریں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل پرویز خٹک کو فون کیا۔ انہوں نے پرویز خٹک کو ہدایت کی کہ صوبے میں مثالی حکومت قائم کریں اور بد امنی کے خاتمے کے علاوہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو ترجیح دیں تاکہ عوام کو ماضی کی حکومتوں اور موجودہ حکومت کی کارکردگی میں واضح فرق نظر آئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ روبصحت ہوتے ہی صوبہ خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے اور ہیوی مینڈیٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  رانا ثنا اللہ کی گرفتاری، اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker