تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کا ویژن ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے،ملک عمرفاروق

ٹیکسلا( نا مہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ویژن ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے،بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،پی ٹی آئی کی بھونڈی سیاست سے عوام تنگ آچکے ،علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،ان خیالات اظہار انھوں نے وحدت ٹاون یو سی جلالہ میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ امیدوار برائے چئیرمین سردار وقاص خان عرف گوگا خان کا کہنا تھا کہ تمام برادریوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے گروپ حمائت کر کے ہمارے گروپ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس الزام تراشیوں کے سوا عوامی فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام نہیں،بھیس بدل کر عوام کو گمراہ کرنے والوں اور باریوں کی سیاست کے علمبرداروں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے،عوام نے اعتماد کیا تو یقین دلاتا ہوں ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کرونگا،وائس چئیرمین یو سی جلالہ ملک مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کامکمل تحفظ کریں گے ،پانچ دسمبر لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا عوامی عدالت میں احتساب ہوگا،اس موقع پرملک عمران آف پنڈ گوندل،ملک بابر،ملک طارق ،سجاد حسین،ملک حمید،سلطان شاہ کاظمی،سردار رستم راجہ طاہر،آصف محمود، چاچا نذر،عمران حیات خان،طاہر اقبال ،جبکہ کیانی برادری کے زعماء کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:لاکھوں روپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker