تازہ ترینکھیل

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹے نمبرپرآگئی

دبئی(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی اور انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم 4 درجہ تنزلی کے بعد دوسری سے چھٹے پوزیشن پر آگئی۔ متحدہ عرب امارات میں قومی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ناکام رہی اور محدود اوورز کی طرز کی کرکٹ میں وائٹ واش کے بعد 4 درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبرپرآگئی اورانگلینڈ نے چوتھا نمبرحاصل کیا ہے جب کہ سری لنکا کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور پانچویں نمبرپرموجود ہیں جب کہ بھارتی ٹیم عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبرپرہے۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پہلے 10 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکا ،آسٹریلوی بلے بازایرون فنچ پہلے اور بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبرپر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے فہرست میں احمد شہزاد 16 ویں اورعمر اکمل 18 ویں نمبرپرموجود ہیں۔ بولنگ کے شعبے میں غیر قانونی ایکشن پر پابندی کا شکار ویسٹ انڈین بولر سنیل نارائن بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی کپتان شاہد آفریدی چھٹے نمبرپرموجود ہیں ان کے علاوہ دیگر پاکستانی بولروں میں سہیل تنویر اور محمد حفیظ 17 ویں اور 20یں نمبرپرہیں۔ آئی سی سی کی آل راؤنڈررینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی 3 درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!