تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ںوجوان نے چھریوں کے پے درپے وارکرکے اپنی منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )نوجوان نے چھریوں کے پے درپے وار کر کے اپنی منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار دیا مقتولہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ملزم موقع سے فرار ہوگیا واقعات کے مطابق نواحی گاؤں پانچ ون اے ایل چوچک روڈ کے رہائشی محمد اشرف کی بیٹی سفینہ کی منگنی چار سال قبل اپنے ہی کزن محمد ارشد کے ساتھ ہوئی تھی گزشتہ شب محمد ارشد اپنی منگیتر کے گھر آیا اور اسکو بہانے سے گھر کی چھت پر لیگیااور چھریوں کے پے درپے وار کر کے اپنی منگیتر کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا شدید مضروبی کی حالت میں سفینہ کو جناح ہسپتال لاہور پہنچایاجارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے ملزم راشد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  حجرہ پریس کلب چوہدری شوکت علی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker