تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:انسداد دہشت گردی پولیس نے چناب نگرمیں شرانگیز کتب اورلٹریچرفروخت کرنے والے دو افراد گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار ) انسداد دہشت گردی پولیس نے چناب نگر میں شر انگیز کتب اور لٹریچر فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے متعدد توہین آمیز مواد سے بھرپور کتب اور لڑلٹریچر برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں احمدیہ بک ڈپو کے نام سے دوکان چلانے والے شخص شکور اور اس کے ایک ساتھ کو خفیہ ایجنسیوں اور انسداد دہشت گردی پولیس نے کاروائی کرکے گرفتار کر لیا جبکہ متعدد کتب جن کی اشاعت، فروخت اور نمائش پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پابندی عائد ہے بڑی تعداد میں برآمد کر لیں جن تکب میں کشتی نوح، ایک غلطی کا ازالہ، تفسیر صغیر، تذکرہ المہدی، جماعت احمدیہ کا تعارف اور حقائق و فرقان سمیت متعدد دیگر تکب شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم شکور ماضی میں بھی گستاخانہ مواد پر مبعنی کتب فروخت کرنے پر متعدد مقدمات میں شامل ہے اور زیر حراست بھی رہ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!