تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سینئرمنیجمنٹ کورس کے شرکاء کاچیف انسٹرکٹرکی قیادت میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ

ٹیکسلا(نا مہ نگار )نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کراچی میں جاری اٹھارویں سینئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء نے چیف انسٹرکٹر خواجہ شوکت حسین کی زیر قیادت پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔ مسٹر تبسم رحمان ممبر پی او ایف بورڈ نے کورس کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پی او ایف وطن عزیز کا اولین دفاعی پیداوار کا ادارہ ہے جو مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی ضرورت بطریق احسن پوری کر رہا ہے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے پی او ایف کے مختلف شعبوں اور مستقبل میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے اور ویلیو ایڈیشن کے جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ اس عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کر کے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز دفاعی صنعت کا ایک اہم ادارہ ہے اور اسے امن اور جنگ کے دوران پاکستان کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دہشت گردی کی جنگ میں پی او ایف پاکستان کی مسلح افواج کی اضافی ضروریات کو بہت سارے چیلنجز کے باوجود پورا کر رہی ہے۔ شرکاء نے تفصیلی بریفنگ اور وژن کو سراہا اور دفاعی پیداوار کے اس ادارے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مسٹر تبسم رحمان نے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جواب دیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker