بین الاقوامیتازہ ترین

برطانیہ کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ بمباری

لندن(ڈیسک نیوز) شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد برطانوی جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگجو تنظیم داعش کے خلاف شام میں کارروائی کے لئے امریکا اور فرانس کے بعد برطانیہ بھی باقاعدہ طورپرکھل کرسامنے آگیا اور پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد 4 برطانوی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم حملے میں ہلاکتوں یا نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔اس سے قبل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے داعش کے خلاف کارروائی کے لئے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے حق میں 397 ارکین نے ووٹ دیا جب کہ 223 اراکین نے اس کی شدید مخالفت کی، داعش کے خلاف کارروائی کے حق میں بھاری اکثریت ملنے کے 57 منٹ بعد ہی برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کے انتخابات ،انجینئر سلمان اظہر شیخ صدر اور شیخ ثاقب اشرف چیئرمین منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker